چکوال،قصبہ ہستال تھانہ صدر کے علاقے سے شادی شدہ عورت اغواء

جمعرات اگست 16:57

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2019ء) قصبہ ہستال تھانہ صدر کے علاقے سے شادی شدہ عورت کو اغواء کرلیاگیا۔ غفار حسین ولد غلام حسین نے پولیس کو بتایا کہ اس کی دوسری بیوی اس کے والدین کے ہمراہ مینگن میں رہتی تھی اب میرے والد نے مجھے بتایا کہ الف ی گھر سے غائب ہے جو مجھے قوی یقین ہے کہ ملزم غالب رحمن ولد قربان حسین ساکن مینگن نے اس کی بیوی سے ناجائز تعلقات استوار کر کے حرام کاری کی خاطر اغواء کیا ہے۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی نذر حسین نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔