Live Updates

خضدار،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی

جمعرات اگست 16:57

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2019ء) خضدار میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی ریلی گئی، قیادت قبائلی راہنما بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی راہنما میر فیاض زنگیجو کررہے تھے، ریلیمختلف شاہراہوں سے ہوتا ہو ا خضدار پریس کلب پہنچی۔

(جاری ہے)

ریلی میں بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر کشمیری بھائیوں کی حمایت اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے خضدار پریس کلب کے سامنے ریلی کی شرکا سے قبائلی راہنما و بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی راہنما میر فیاض زنگیجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں سے ہمارا ایمان اور خون کا رشتہ ہے اور کشمیر ہمارا شہ رگ ہے۔

تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات