Live Updates

اٹک، پلانٹ فار پنجاب کے حوالے سے تقریب

جمعرات 8 اگست 2019 16:57

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2019ء) پلانٹ فار پنجاب کے حوالے سے ایک تقریب میونسپل کمیٹی فتح جنگ میں منعقد ہوئی۔جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انور تھے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ غلام عباس اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی نے میونسپل کمیٹی فتح جنگ کے سبزہ زار میں مختلف اقسام کے پودے لگائے ۔اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقہء جاریہ اور سنت نبوی ﷺ ہے۔ آج پورے پنجاب میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر پلانٹ فار پنجاب ڈے منایا جارہا ہے۔ جس میں مون سون کی شجر کاری مہم کے دوران صوبہ بھر میں پودے لگائے جائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات