عید الاضحیٰ ،لوٹ مار میں ملوث ٹرانسپورٹرز کے خلاف خصوصی اسکواڈفعال

شکایات کے اندراج کے لیے خصوصی نمبر کا اجراء

جمعرات اگست 16:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2019ء) عیدالاضحیٰ پر آبائی گھروں کوجانے والے مسافروں کو ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار سے بچانے کے لیی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کا کنٹرول روم فعال ،خصوصی اسکواڈز نے ٹرانسپورٹ اڈوں اور مختلف پوائنٹس پر ڈیرے لگالیے ۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی خالد یامین ستی کی خصوصی ہدایات پر مسافروں کو عید ایام میں ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار سے بچانے کے لیے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹھوس اقدمات کر کے کنٹرول روم اور شکایات سیل کو 11اگست تک ہمہ وقت فعال رکھنے جبکہ عید الاضحیٰ کے خاتمے بعد آبائی گھروں سے شہریوں کی واپسی کے دوران بھی مسافروں کی شکایات کے ازالہ کے لیے خصوصی اسکواڈ فعال دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ زائد کرایوں کی وصولی روکنے اور اس بابت شکایات کے فوری اندراج کے لیے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کمپلینٹ سیل کا نمبر 051-9270011بھی عوام الناس کے لیے مشتہر کیا ہے اور مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی مسافر بس /ویگن /کوسٹر یاکوچ وغیرہ کی جانب سے زائد کرایہ کی وصولی کی شکایت کمپلینٹ سیل میں کرائی جائے جس پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے خصوصی اسکواڈ کی ٹیمیں شکایت کا ازالہ کریں گی اور زائد کرایوں کی وصولی میں ملوث ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی خالد یامین ستی نے آفیشل نیوز ایجنسی کو بتایاکہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی قبل ازیں بھی اوور چارجنگ و دیگر خلاف ورزیوں کے حوالہ سے یومیہ بنیادوں پر کارروائی کر رہی ہے تاہم عید الاضحیٰ منانے کے لیے اپنے آبائی علاقوں میں جانے والے مسافروں کو کسی بھی صورت ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار کا شکار نہیں ہونے دیاجائے گا ، اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ میں ملوث ٹرانسپورٹرز کوبھاری جرمانے کیے جائیں گے ۔ خالد یامین ستی نے اے پی پی کو بتایاکہ عید تعطیلات کے بعد آبائی علاقوں سے واپسی کے دوران بھی خصوصی اسکواڈ بدستور فعال رہیں گے اور زائد کرایوں کی وصولی کی شکایات کا قلع قمع کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :