ملتان میں تیز بارش، چھت گرنے سے لڑکی جاںبحق

جمعرات 8 اگست 2019 17:01

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2019ء) ملتان میںجمعرات کے روز تیز بارش کے بعد کئی علاقو ں پانی جمع ہوگیا۔ شجاع آباد میںبارش کے نتیجے میں چھت گرنے سے ایک لڑکی جاں بحق جبکہ اس کا بھائی زخمی ہوگیا۔ بارش کا سلسلہ 3 بجے سہ پہر شروع ہوا اور آدھے گھنٹے تک ایئرپورٹ، ایم ڈی اے چوک، کلمہ چوک، عزیزہوٹل اور ملحقہ علاقوں میں تیزی بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں جمعرات کی سہ پہر3.3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ملتان میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شجاع آباد کے علاقے سید والی پل میں تیزبارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 10سالہ اقراء ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ اس کا دوسالہ بھائی عمیر زخمی ہوگیا جس کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال شجاع آباد منتقل کردیاگیا۔