ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری زیورات، موٹرسائیکلوں، نقدی و دیگر قیمیتی اشیاء سے محروم

جمعرات 8 اگست 2019 17:25

سرگودھا۔08اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2019ء) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں شہری موٹر سائیکلوں، نقدی اور دیگر قیمیتی اشیاء سے محروم ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چور وی ڈکیتی کی مختلف وارداتوں کے دوران نامعلوم افراد چک نمبری104جنوبی کے قریب محمد حماد، چک نمبری38شمالی کے قریب محمد اکرام سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکلیں، نقدی و موبائلز چھین کر لے گئے، چک نمبری7شمالی میں محمد حسنات سے ملزمان لائسنسی اسلحہ چھین کر فرار ہو گئے جبکہ ساہیوال سے فیصل صالح حیات، نواحی اسلام پورہ سے محمد اقبال،کوٹ فرید سے محمد ریاض، یونیورسٹی روڈ سے محمد ذوالقرنین کی موٹرسائیکلیں،کینٹ ویو کے رہائشی محمد علی افضل کے گھر سے قیمتی زیورات، نقدی و دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

اسی طرح حمید ٹائون کے زاہد اسلام کے گھر سے سوا 6 لاکھ روپے مالیت کے زیورات ، نقدی وغیرہ، بھلوال کے احمد خان کے گھر سے 5 لاکھ روپے کا مال و زر،100شمالی کے بشارت علی کی حویلی سے نقدی و موبائلز، جلہ مخدوم کے محمدآف کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔