ہواوے نے 2025 کے لیے دس میگا ٹرینڈز کی پیش گوئی کر دی

جمعرات 8 اگست 2019 17:44

ہواوے نے 2025 کے لیے دس میگا ٹرینڈز کی پیش گوئی کر دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2019ء) ہواوے نے اپنی گلوبل انڈسٹری ویژن (GIV) رپورٹ جاری کر دی ہے جس2025 تک ٹیکنالوجی اور انڈسٹری ڈیویلپمٹ کے لیے اپنی پیش گوئیوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔ہواوے نے اپنے مقداری اعداد و شمار اور اس بارے میں عالمی واقعات کی معلومات کو استعمال کرتے ہوئے کہ کس طرح جدید ٹیکنالوجی ہر صنعت تک پھیل رہی ہے ،اس سال کی رپورٹ میں ان دس میگا ٹرینڈز کی نشان دہی کی ہے جو اس امر کی تشکیل کر رہے ہیں کہ ہم کس طرح زندگی گزارتے اور کام کرتے ہیں۔

GIV میں 5G کوریج، مصنوعی ذہانت کی ترویج،گھروں میں روبوٹ کو استعمال کرنے اور اسمارٹ اسسٹنٹ یوز ریٹس سمیت10 میگا ٹرینڈز کی نشان دہی کی گئی ہے،جو درج ذیل ہیں: لیونگ بوٹس،سپر سائیٹ، زیرو سرچ، ٹیلرڈ اسٹریٹس،ورکنگ ود بوٹس، Augmented Creativity فرکشن لیس کمیونیکیشن،سمبالک اکانومی،5G's rapid rolloutاور گلوبل ڈیجیٹل گورننس۔

(جاری ہے)

ہواوے ICT انفرا اسٹرکچر کے سی ایم او،کیون ژانگ نے کہا کہ " انسانی جستجو کبھی نہیں رکے گی ،ہمیں اُس سے بھی دور دیکھنا چاہیئے جہاں تک ہم مستقبل کو دیکھ رہے ہیں۔ہم زندگی، کام کاج اور معاشرے میں تیز رفتار تبدیلیاں دیکھ رہے ہیں،کیونکہ ہر صنعت مصنوعی ذہانت، 5G ،کلائوڈ کمپیوٹنگ اور دوسری ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز استعمال کر رہی ہی" ۔

متعلقہ عنوان :