درخت بقائے زندگی اور اچھے ماحول کی ضمانت ہیں جبکہ پودوں کی نشوونما کر کے بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے

جمعرات اگست 17:37

درخت بقائے زندگی اور اچھے ماحول کی ضمانت ہیں جبکہ پودوں کی نشوونما ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سوہاوہ سمیت ضلع جہلم کی تمام تحصیلوں میں شجرکاری مہم کو جاری رکھنا ہماری ترجیح اول میں شامل ہے اور ماحولیاتی آلودگی سے بچاو کے لئے عظیم شہریوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال نے گورنمنٹ کالج فار وومن سوہاوہ کے سبزہ زارمیں مون سون شجرکاری مہم کے تحت پودا لگاتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد، ڈویژنل فارسٹ آفیسر محمد نعمان ارشد، ایس ڈی ایف او سوہاوہ عامر امتیاز، ممبر صوبائی اسمبلی سبرینہ جاوید، پرنسپل گوونمنٹ کالج فار وومن سوہاوہ، سماجی کارکن راجہ شاہد کیانی اور دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں کالج کی اساتذہ کرام اور طالبات نے کالج میں متعدد پودے لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیچرل فارسٹ کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے ۔ اپنے ذاتی درختوں کے ساتھ قدرتی درختوں اور جنگلوں کی بھی حفاظت ضروری ہے ۔ درخت لگانا اہم نہیں بلکہ ان کی حفاظت کرکے انہیں پھلتے پھولتے دیکھنا زیادہ اہم ہے اور جنگلات سے حاصل ہونے والی لکڑی عمارتی کاموں کے علاوہ فرنیچر،کھیلوں کا سامان اور دیگر اہم ضروریات میں استعمال ہوتی ہے ، درخت بقائے زندگی اور بقائے ماحول کی ضمانت ہے ۔

متعلقہ عنوان :