عرفان صدیقی (کل)مجسٹریٹ مہرین بلوچ کی عدالت میں پیش ہوں گے

انہیں 26جولائی کی رات کو قانون کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا

جمعرات 8 اگست 2019 19:08

عرفان صدیقی (کل)مجسٹریٹ مہرین بلوچ کی عدالت میں پیش ہوں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2019ء) معروف کالم نگار ،اُستاد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خصوصی مشیر عرفان صدیقی (کل ) جمعہ9اگست2019ء کو اسسٹنٹ کمشنر رمنا و مجسٹریٹ مہرین بلوچ کی عدالت میں پیش ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہیں 26جولائی کی رات کو قانون کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا،اور27جولائی کو ہتھکڑیاں لگا کر مجسٹریٹ مہرین بلوچ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں فاضل مجسٹریٹ نے انہیں 14روزہ جوڈیشل ریماند پر اڈیالہ جیل بھیج دیا تھا ،جبکہ اتوار کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی طرف سے واقعہ کا نوٹس لینے پر اتوار 28جولائی 2019ء کو چھٹی کے دن اسسٹنٹ کمشنر رمنا و مجسٹریٹ مہرین بلوچ نے علی الصبح ان کی ضمانت منظور کرکے انہیں رہا کردیا تھا ، اور مزید کارروائی کیلئے 9اگست 2019ء کی تایخ مقرر کی گئی تھی ،سنیئر وکلاء پر مشتمل پینل اُن کے مقدمے کی پیروی کر رہا ہے۔