نیب لاہور نے رانا مشہود کو 28 اگست کو دوبارہ طلب کر لیا

جمعرات 8 اگست 2019 22:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2019ء) نیب لاہور نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کو 28 اگست کو دوبارہ طلب کر لیا ہے، نیب نے ان کی طلبی پنجاب سپورٹس فیسٹیول میں مالی بے ضابطگیوں کی انکوائری کے سلسلے میں دوبارہ کی ہے جبکہ رانا مشہود گزشتہ روز بھی نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہوئے۔