کرا چی، دیا اکیڈمی کی یوتھ ٹیم سائوتھ یوتھ سوکر ٹیم چائنہ میں گوتھیا یوتھ فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے روانہ

جمعرات 8 اگست 2019 22:44

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2019ء) دیا اکیڈمی کی یوتھ ٹیم سائوتھ یوتھ سوکر ٹیم چائنہ میں منعقدہ گوتھیا یوتھ فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے کوئنگ ڈائور روانہ ہوگئی۔ ٹیم مکس انڈر 11 ، 8 اے سائڈ میچز کھیلے گی۔ جو کہ 10 اگست سے لے کر 17اگست تک کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ٹیم لیڈر سعدیہ شیخ ، مینیجر صوبی فاطمی، اسسٹنٹ مینجر سبین شاہ، کوچ رخسار راشد، کپتان آمنہ غیاث ، نائب کپتان میکائل فاطمی حق جبکہ کھلاڑیوں میں عبداللہ جاوید، آنیہ فاطمی حق، زین علی، ایم سیمال احمد، جامنا مورو، دیوی، میکائل آدمجی شامل ہیں۔

اس سلسلے میں کراچی ایئر پورٹ پر روانگی کے موقع پر ٹیم لیڈر سعدیہ شیخ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کاہ کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار یوتھ ٹیم گوتھیا یوتھ فٹبال ورلڈکپ میں شرکت کررہی ہے اور انشاء اللہ ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ میں یوتھ ٹیم نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلئے بھرپور محنت اور پریکٹس کی ہے۔ ٹیم میں بہترین کوآرڈینیشن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت سے کھلاڑیوں کو فٹبال کی نئی جدید تکنیک سیکھنے کا موقع ملے گا۔ #