حضرت پیر چھتل شاہ نورانیؒ کا سالانہ عرس اجتماعی دعا کے بعد اختتام پذیر ہو گیا

جمعہ 9 اگست 2019 00:02

جھل مگسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2019ء) حضرت پیر چھتل شاہ نورانیؒ کا سالانہ عرس اجتماعی دعا کے بعد اختتام پذیر ہو گیا تین روزہ عرس میں بڑی تعداد میں زائرین اور عقیدت مندوں نے شرکت کی درگاہ کے سجادہ نشین سید بچل شاہ حسینی نے اجتماعی دعا کرائی مقامی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے ضلع جھل مگسی تحصیل گنداواہ کے علاقے نورانی میں میں جاری حضرت پیر چھتل شاہ نورانیؒ کا سالانہ عرس اجتماعی دعا کے بعد اختتام پذیر ہو گیا تین روزہ عرس میں بڑی تعداد میں زائرین اور عقیدت مندوں نے شرکت کی درگاہ کے سجادہ نشین سید بچل شاہ حسینی نے اجتماعی دعا کرائی مقامی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے عرس کے موقع پر صوفیانہ محفل ملاکھڑا بھی منعقد ہوا جس میں سندھ بلوچستان کے نامور پہلوانوں نے حصہ عرس کے دوران درگاہ پیر چھتل شاہ نورانی کے سجادہ نشین سید بچل شاہ حسینی اور اور ننگر انچارج سید فیض محمد شاہ حسینی نے درگاہ پیر چھتل شاہ نورانی کے سالانہ عرس پر آئے ہوئے زائرین و مریدین میں ننگر فی سبیل اللہ تقسیم کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے ملاکھڑے میں شریک پہلوانوں اور سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینے والے حکام کو ہار بھی پہنائے۔عرس کے موقع پر امن و امان کے بہترین انتظامات کرنے پرانھیں نے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ عقیل احمد بلوچ تحصیل دار گنداواہ اسپیشل پرانچ اور لیویز فورس تعینات کی گئی تھی۔