پاکستان میں موجود ایک چیز جو سامنے آںے پرپورا بھارت سہم جائے گا

کلبھوشن کو سامنے لایا جاتا ہے تو مودی اور اس کے ساتھ بیٹھے لوگ ہل جائیں گے، ڈاکٹر شاہد مسعود

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 9 اگست 2019 11:19

پاکستان میں موجود ایک چیز جو سامنے آںے پرپورا بھارت سہم جائے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 اگست 2019ء) : معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کو سامنے کیوں نہیں لایا جاتا تاکہ وہ بتائے کہ میں نے پاکستان میں کیا کیا دہشت گردی کی ہے۔کلبھوشن یادیو کو کس دن کے لیے رکھا ہوا ہے۔ہمیں بھی نہیں پتہ کہ کلبھوشن کا کیا جرم ہے بس یہ بتایاگیا کہ ایک جاسوس تھا جسس کو ہم نے گرفتار کر لیا۔

پاکستان کو دنیا کو بتانا چاہئیے کہ کلبھوشن پاکستان میں کیوں آیا تھا،کن کن لوگوں سے ملتا رہا، پاکستان میں کہا ں کہاں دہشت گردی کی۔ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا کہ کلبھوشن کے سامنے آنے سے پوری دنیا میں خبریں چھاپی چائیں گی۔کلبھوشن کو سامنے لایا جاتا ہے تو مودی اور اس کے ساتھ بیٹھے لوگ ہل جائیں گے، ڈاکٹر شاہد مسعود کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں اس حوالے سے بہت غصہ پایا جاتا ہے لیکن وہ ڈرے ہوئے اور سہمے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان نے کلبھوشن یادیو کیس میں بھارت کو عالمی عدالت میں شکست دی تھی۔ عالمی عدالت نے فیصلہ سنایا تھا کہ کلبھوشن یادیو بھارتی دہشت گرد ہے اور اس کا حسین مبارک پٹیل کے نام سے موجود پاسپورٹ بھی اصلی ہے۔ عالمی عدالت نے بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادیو کی رہائی کی درخواست مسترد کر دی ، تاہم ویانا کنوینشن کے تحت بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی اجازت بھی دے دی اور پاکستان کو اس حوالے سے اقدامات کرنے کا کہا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے حالیہ اقدام کے بعد سینئیر صحافی حامد میر نے حکومت کو بھارت کے حالیہ اقدام کے بعد مسئلہ کشمیر پر عالمی عدالت سے رجوع کرنے  کا مشورہ دیا تھا۔حامد میر نے کہا کہ بھارت اگر کلبھوشن یادیو کا معاملہ عالمی عدالت لے جا سکتے ہیں تو پاکستان یہ مسئلہ عالمی عدالت میں لے کر کیوں نہیں جا سکتا۔اس کے علاوہ پاکستان نے جو انڈیا کے ساتھ بیک ڈور رابطے رکھے ہوئے ہیں یہ سب بھی فوری طور پر بند کرنا ہو گا،یہ بعد میں دیکھا جائے گا کہ عالمی برادری کیا کرتی ہے پہلے ہمیں خود کچھ کر کے دکھاناہو گا۔