ایبٹ آباد پولیس کی گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

جمعہ 9 اگست 2019 13:34

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2019ء) ایبٹ آباد پولیس نے جولائی کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ جولائی میں کارروائیوں کے دوران 60 کلو گرام چرس، 3 کلو گرام ہیروئن، 2272 بوتل شراب اور آدھا کلو گرام افیون برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کینٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران جولائی میں چرس 18 کلو 685 گرام، افیون 361 گرام، ہیروئن 576 گرام اور 410 بوتل شراب برآمد کی۔

سٹی پولیس نے 7 کلو چرس، 396 گرام ہیروئن، شیروان پولیس نے 3 کلو چرس، میرپور پولیس نے 9 کلو 848 گرام چرس، 1015 1015 گرام ہیروئن اور 1612 بوتل شراب، تھانہ نواشہر پولیس نے 10200 گرام چرس، 625 گرام ہیروئن اور 2 بوتل شراب، تھانہ مانگل نے 6835 گرام چرس، 105 گرام ہیروئن اور 200 بوتل شراب، تھانہ حویلیاں پولیس نے 3730 گرام چرس اور 47 بوتل شراب برآمد کی۔

(جاری ہے)

تھانہ ناڑہ نی9161 گرام چرس ، تھانہ لورہ پولیس نے 835 گرام چرس ، تھانہ ڈونگا گلی نے 296 گرام چرس، تھانہ بگنوتر پولیس نے 390 گرام چرس، تھانہ بکوٹ پولیس نے 580 گرام چرس برآمد کی۔

اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد نے جملہ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات کو منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لانے کی ہدایت کی کرتے ہوئے عوام سے اپیل کہ ہے کہ وہ منشیات فروشوں کی گرفتاری اور علاقے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے میں ضلعی پولیس کا ساتھ دیں اور اس بارے میں کسی بھی قسم کی اطلاع ڈی پی او ایبٹ آباد کے موبائل فون نمبر 03461119651 پر بذریعہ ایس ایم ایس دیں۔