Live Updates

مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، علی نواز اعوان

جمعہ 9 اگست 2019 13:36

مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، علی نواز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان چاہتا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے اور کشمیریوں کو حق دیا جائے تاکہ وہ خود فیصلہ کر سکیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عالمی رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جا رہا ہے۔

بھارتی ذہنیت کشمیر میں اقلیتوں کے حقوق کی غاصب ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے تحریک آزادی میں نئی روح پھونک دی ہے، وہ دن دور نہیں جب کشمیری تحریک آزادی کامیاب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ 14 اگست کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کو ملی جوش وجذبے کے ساتھ منائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات