ہارون آباد ،فقیروالی میں پولیس تھانہ فقیروالی نے قتل کے اشتہاری ملزم کو 18سال بعد ڈرامائی طور پر گرفتار کر لیا

جمعہ 9 اگست 2019 14:30

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2019ء) کے علاقے فقیروالی میں پولیس تھانہ فقیروالی نے قتل کے اشتہاری ملزم کو 18سال بعد ڈرامائی طور پر گرفتار کر لیا ملزم صادق نے 18سال قبل عبدالجبار نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور دو افراد منظور اور غفار کو ٹانگوں پر ہتھوڑے سے مار مار کر عمر بھر کے لیے معذور کر دیا تھا اور فرار ہو کر سندھ کے علاقے کنڈیارو میں نام اور شناخت بدل کر رپوش ہو گیا عید پر اپنے رشتہ داروں سے ملنے فقیروالی آیا تو مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او ندیم اقبال اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر کے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج کر لئیے اہل علاقہ نے پولیس تھانہ فقیروالی کی کاروائی کو سراہا ہے۔