پولیس کا مبینہ مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک کرنے کا دعوی ٰ

جمعہ 9 اگست 2019 14:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2019ء) تھانہ کہوٹہ کے علاقہ میں پولیس نے مبینہ مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک کرنے کا دعوی ٰ کیا ہے ۔ پولیس کے دعویٰ کے مطابق مارے جانے والے حماد ستی کے ساتھ موجود تین ساتھی فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ڈاکو دہشت گردی سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حماد ستی پر دو روز قبل پولیس کانسٹیبل اسامہ حیدر کو فائر نگ کر کے شدید زخمی کیا تھا۔

پولیس ترجمان کے مطابق صبح سات بجے پولیس نے دوران ناکہ بندی مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا۔پولیس ترجمان کے مطابق موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو مارا گیا۔پولیس کے مطابق مفرور ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔