Live Updates

جمعیت علماء اسلام نوشکی کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی اور احتجاجی مظاہرہ

مظاہرے سے جمیعت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا منظور احمد مینگل، تحصیل امیر مولوی عبد الغفار،حافظ عبداللہ گورگیج،حافظ حسین احمد، اور دیگر کا خطاب

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 9 اگست 2019 14:30

جمعیت علماء اسلام نوشکی کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ..
نوشکی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست2019ء، نمائندہ خصوصی، منظور بلوچ) قائد جمیعت مولانا فضل الرحمان کے حکم پر ملک بھر کی طرح جمعیت علماء اسلام نوشکی کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، بھارتی فوج کشی، معصوم کشمیریوں کو شہید کرنے اور آبادیوں پر کلسٹر بم گرانے کے خلاف مکی مسجد صدیق اکبر چوک سے ریلی نکالی گئی۔ جو مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا جناح روڑ پراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر مظاہرین نے پاکستان زندہ باد کشمیر بنے گا پاکستان اور انڈیا مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے شدید نعرہ بازی بھی کی گئی ۔مظاہرے سے جمیعت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا منظور احمد مینگل، تحصیل امیر مولوی عبد الغفار،حافظ عبداللہ گورگیج،حافظ حسین احمد،مولوی زکریا عادل،حافظ زبیر احمد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کے کشمیر پر حالیہ دہشت گردی سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے حکمرانوں نے کشمیر کا سودا لگا لیا ہے۔

(جاری ہے)

انڈیا ایک دہشت گرد ملک ہے ۔انڈیا نے بے گناہ معصوم کشمیری عوام پر مظالم اور بربریت کی انتہا کردی ہے، آبادیوں پر کلسٹر بموں سے حملہ عالمی قوانین کی سخت خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام یہودی ممالک اسلامی ممالک کے خلاف یکجا ہوگئے ہیں اور ہمارے اسلامی ممالک کے حکمرانوں اپنے عیاشیوں میں لگے ہوئے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ انڈیا کا کشمیری عوام پر مظالم آرٹیکل 35 اے اور 370 کو ختم کرنے اور کشمیرمیں غیراعلانیہ کرفیو کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

گزشتہ 70 سالوں سے انڈیا نے ایسی جرأت کا مظاہرہ نہیں کیا لیکن آج موجودہ حکومت کے دور میں مودی سرکارنے ایسی جرأت دکھا دی۔ ٹرمپ کا حالیہ ثالثی والا بیان کو ہوا میں اُڑا دیا۔ انہوں نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام کا ہر کارکن پاک فوج کے شانہ بہ شانہ ساتھ کھڑا ہے اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا کشمیری مسلمانوں کے حق میں اپنا موقف سے پیچھے نہیں ہٹ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ کشمیر امور کے چیئرمین علی امین گنڈا پور کو کشمیر کے حوالے سے بالکل علم ہی نہیں ہے۔ اگرکٹھن وقت آیا تو پاک فوج کے جوانوں سے پہلے جمیعت علماء اسلام کے کارکنان ملک کی سلامتی اور سرحدوں کی تحفظ کے لیے پہلے پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتنے بے گناہ کشمیری مسلمانوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں پابند سلاسل کردیا ہے اور ہزاروں کشمیریوں کو شہید کیا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو کشمیری مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کے خلاف جیل منتقل کیا گیا جو موجودہ حکومت کے لئے ایک شرمناک حرکت ہے۔ انڈیا کی ایسی دہشت گردی کے خلاف اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی انتہائی قابل مذمت ہے کیونکہ مودی سرکار اقوام متحدہ سے زیادہ طاقتور ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اس ملک کو توڑنے پر تُلے ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ انڈیا کی ہر قسم کی جارحیت پر بلوچستان کی تمام سیاسی و مذہبی پارٹیاں اور عوام ہمہ وقت تیار ہیں اور اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ دشمن ملک انڈیا کو دندان شکن جواب دینگے۔ مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کے معیشت کو تبا ہ کر کے رکھ دیا ہے۔ دینی مدارس اپنے فوج کے ساتھ ہے۔ مقررین نے اقوام متحدہ، او آئی سی او اور دیگر عالمی قوتوں سے مطالبہ کیاکہ وہ کشمیر میں انڈیا کے فوج کشی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انڈیا پر ہر طرح کی پابندی عائد کریں اور کشمیری عوام اور کشمیر کی آزادی کو فوری یقینی بنائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات