عید الاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالوں کی حفاظت بے حد ضروری ہے،ڈپٹی کمشنر ساہیوال

جمعہ اگست 15:08

عید الاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالوں کی حفاظت بے حد ضروری ہے،ڈپٹی ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالوں کی حفاظت بے حد ضروری ہے ، قربانی کی کھالوں کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے چار گھنٹے کے اندر اندر کھال پر نمک لگا دیں، کھالوں کو ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھیں اور سایہ دار جگہ پر پھیلا دیں۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے جانوروں کی کھالیں محفوظ کرنے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فاروق صادق، ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام مصطفی ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ساہیوال ڈاکٹر ثمرین کوثر ،سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر ،قصاب یونین کے صدر ،علما کرام،یوسف ٹینڈری اور قصابوں کی کثیر تعداد موجود تھی انہو ں نے کہا کہ مناسب طریقے سے کھالیں محفوظ کر کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے کہا کہ کہ 2017کے اندازے کے مطابق 75لاکھ کھالیں جمع ہوئی جن میں سے 22لاکھ کھالیں ضائع ہو گئی جن کا تخمینہ تقریبا ڈیڑھ ارب روپے لگایا گیا