چشتیاں، چار روز قبل قتل ہونے والی ننھی آمنہ کا قاتل گرفتار

جمعہ 9 اگست 2019 15:08

چشتیاں، چار روز قبل قتل ہونے والی ننھی آمنہ کا قاتل گرفتار
چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2019ء) چار روز قبل قتل ہونے والی ننھی آمنہ کا قاتل گرفتار کرلیا گیا۔ڈی۔پی۔او بہاولنگر کی ہدایت پر سپیشل ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے قاتل کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا۔منگھیر شریف کی بستی ٹھینگی کی8 سالہ معصوم آمنہ کو درندگی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا کی تفصیلات کے مطابق چند روز قبل 8 سالہ بچی آمنہ کو زیادتی کے بعد قتل کر کے اسکی لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی تھی۔

اس دلخراش واقعہ کے بعد ڈی۔پی۔

(جاری ہے)

او بہاولنگر نے ایکشن لیتے ہوئے پولیس ٹیم تشکیل دے کر ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مشکوک افراد کو گرفتار کرکے اپنی کاروائی کا آغاز کیا تھا۔دوران کاروائی 15 سالہ محمد اظہر نامی لڑکے کو گرفتار کرلیا۔جس نے بعد ازاں اقبال جرم بھی کرلیا۔محمد اظہر بستی منگھیر شریف کا رہائشی اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول منگھیر شریف کا طالبعلم ہے۔ملزم نے ننھی آمنہ کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا اور لاش کو قریبی کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :