کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، ڈاکٹر زاہد اقبال غوری

جمعہ 9 اگست 2019 15:16

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2019ء) سرگودھا کی سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کو تنہاء نہیں چھوڑے گاان کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج مسئلہ کشمیر پر دوسرے ممالک کی مصالحتی کوشش کوبھارت اپنی ہٹ دھرمی سے پس پشت ڈال رہا ہے جو کسی بھی وقت سانحہ یا پھر بڑی کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے۔ ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ کشمیری جنہوں نے 73سال سے آزادی کی جدوجہد کے لیے قربانیاں دیں آج ان کی قربانیوںکے صلے کا وقت آن پہنچا ہے،کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی مگر بھارت میں نہ مانوں کی رٹ لگائے ہوئے ہے ۔