ہالینڈ، شدید گرمی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 400 ہو گئی

جمعہ 9 اگست 2019 15:36

ہالینڈ، شدید گرمی  سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 400  ہو گئی
ایمسٹرڈیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2019ء) یورپ میں ریکارڈ گرمی کی لہر کے کے نتیجے میں ہالینڈ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 400ہوگئی ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جولائی کے آخری ہفتہ کے دوران گرمی سے ہالینڈ میں 2964 افراد کی اموات ہوئی جو رواں موسم گرما کے گزشتہ ہفتوں سے 15 فیصد زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

جولائی کے آخر ی ہفتہ میں گرمی کی شیدید لہر نے درجہ حرارت کے تمام ریکارڈ توڑ د یئے۔

25 جولائی کو ہالینڈ میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو 2006ء کی شدید گرمی کی لہر کے برابر ہے اس مرتبہ گرمی کی وجہ سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ مرنے والے 300 سے زائدافراد کی عمریں 80 سال اور اس سے زیادہ ہیں مشرقی ہالینڈ میں زیادہ ہلاکتیں ہوئیں ماہرین موسمیات کے مطابق گرین ہائوس گیسز کے اخراج میں اضافہ کی وجہ سے کرہ ارض پر گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے