فیصل ۱ٓباد پولیس نے 24 گھنٹوں میں 2 اشتہاری گرفتار کر لیے

جمعہ اگست 15:36

فیصل ۱ٓباد پولیس نے 24 گھنٹوں میں 2 اشتہاری گرفتار کر لیے
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2019ء) فیصل۱ٓباد پولیس نے اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 24 گھنٹوں میں 2 اشتہاری گرفتارکرلئے ہیں۔ سٹی پولیس فیصل ۱ٓباد کے ترجمان نے بتایا کہ فیصل آبادپولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میںگزشتہ 24 گھنٹوںکے دورا ن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں2 مجرم و اشتہاری گرفتار کئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں11عدد پسٹل،4 عددرائفل،2عدد بندوق قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں3.070کلو گرام چرس اور71 لیٹر شراب برآمدکرتے ہوئے ملزمان گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرنے کے بعد ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :