شاپنگ پلازہ میں سکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

جمعہ 9 اگست 2019 15:36

شاپنگ پلازہ میں سکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2019ء) پولیس تھانہ ملت ٹائون فیصل۱ٓباد نے شاپنگ پلازہ میں سکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ ملت ٹائون پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مبشر نامی شخص نے تنخواہ کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے شیخوپورہ روڈ کے شاپنگ مال کے 50 سالہ سکیورٹی گارڈ شہزار کوموت کے گھاٹ اتار دیا تھا ۔پولیس حکام کے مطابق سکیورٹی گارڈ کے قتل کی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کی گئی تواسکے موبائل فون ڈیٹا سے مبشر نامی شخص کو ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا جس کے ساتھ اس کا تنخواہ کے لین دین کا جھگڑا چل رہا تھا۔ مزید تفتیش کرنے پر زیر حراست ملزم نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے ۔