مسئلہ کشمیر کے ساتھ حکومت سے 10 قدم آ گے ہیں، اکرم خان درانی

جمعہ 9 اگست 2019 16:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2019ء) اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے کنوینئر اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے ساتھ حکومت سی10 قدم آ گے ہیں، اپوزیشن کی تمام جماعتیں حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں، عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ مولانا فضل الرحمان باہمی مشاورت سے کریں گے، میڈیا غلط فہمیاں پھلا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو رہبر کمیٹی کے 11 اراکین کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کو عید کے بعد جلد بلایا جائے گا، اس حوالہ سے مولانا فضل الرحمان سیاسی جماعتوں کے قائدین سے مل کر باہمی مشاورت سے تاریخ طے کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائے گا، کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم حکومت سے کشمیر کے معاملہ پر 10 قدم آگے ہیں، ہم کشمیر پر الگ نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ سب کا مشترکہ ہے، میڈیا غلط فہمیاں پیدا کر رہا ہے اس کا سب کو نقصان ہو گا، موجودہ حالات میں سب کو سوچ سمجھ کر ملک کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر احسن اقبال، نیئر بخاری، انس نورانی، فرحت اللہ بابر، میاں افتخار اور سینیٹر عثمان کاکڑ موجود تھے۔