عوام عیدالالضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالیں کالعدم اور انتہا پسند تنظیموں کو نہ دیں، ڈپٹی کمشنر باجوڑ

جمعہ 9 اگست 2019 20:33

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود نے کہا ہے کہ عوام عیدالالضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالیں کالعدم اور انتہا پسند تنظیموں کو نہ دیں۔

(جاری ہے)

باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ کی قیادت میں میڈیاکے نمائندوں کوبریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ غیر رجسٹرڈ اور کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں دینا جرم ہے اور جس تنظیم کے پاس ہماری این او سی نہ ہو تو اُن کو قربانی کی کھالیں ہر گز نہ دیں۔ قربانی کی کھالیں صرف اُن تنظیموں کو دی جائے جن کے پاس ضلعی انتظامیہ کے این او سی موجود ہو۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ قربانی کے آلائشیں و باقیات کو مقرر کردہ جگہوں پر ڈالا جائے اور ہر جگہ پر گندگی پھیلانے سے اجتناب کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :