Live Updates

وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان سے سینیٹر سراج الحق کی ملاقات

جمعہ اگست 20:49

وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان سے سینیٹر سراج ..
مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2019ء) وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے ایوان وزیر اعظم میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ راجہ محمد فاروق حیدرخان پوری ریاست جموں وکشمیر کے وزیر اعظم ہیں ، پوری پاکستانی وکشمیری قو م ان کی پشت پر ہے ۔

راجہ محمد فاروق حیدرخان کی قائدانہ صلاحیتوں اور بہترین کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ پوری پاکستانی قوم کی جانب سے اظہار یکجہتی کے لیے آیا ہوں ۔ حق اور باطل کے اس معرکے میں ہم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔ ہم نے جوائنٹ سیشن میں قومی وحدت کا مطالبہ کیا ہے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر کی قیادت میں وفد بنا کر دنیا بھر میں بھیجا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔اگر ہندوستان نے مجبور کیا تو پوری قوم ہمارے ساتھ ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ملت اسلامیہ پاکستان میں اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت پاکستان شملہ معاہدہ بھارت کے منہ پر مارے،کشمیری قیادت جو فیصلہ کرے گی,ہم اٴْن کے ساتھ ہیں۔

ہم انصاف کی بات کرتے ہیں، ہندوستان ہماری شہ رگ کو چھوڑ دے۔ اگر حکومت سستی بھی دکھائے تو ہمیں آگے بڑھنا ہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ جس علاقے سے میرا تعلق ہے وہاں ہر خاندان میں ایک شہید ہے ۔ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ کل اسلام آباد میں کشمیر بچاو مارچ کریں گے۔ بھارت سے تجارت ختم کرنے کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔
یوم سیاہ 15 اگست سے متعلق تازہ ترین معلومات