کوئی بھی قوم جدید اور معیاری تعلیم حاصل کئے بغیر ترقی کی منا زل طے نہیں کرسکتی ،گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی
جمعہ 9 اگست 2019 20:49
(جاری ہے)
اجلاس کے دوران صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ ،تحقیق کے شعبوں کو مذید مستحکم کرنے اداروں کو جدید مارکیٹ سے مر بو ط کرنے دیگر اضلاع میںسب کیمپسز کے قیام اور آئندہ کے لا ئحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں بلوچستان یونیو رسٹی کے وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال، سردار بہادر خان وویمن یونیو رسٹی کی وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر رخسانہ جبین ،تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرزق بلوچ خضدار انجینئر نگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان کاکڑ ، لسبیلہ یونیو رسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر دوست بلوچ ،یونیورسٹی آف لو رالائی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مقصود احمد ،بولان میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نقیب اللہ خان اچکزئی ،اور بیوٹمز یونیورسٹیوں کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر فیصل کاکڑ موجود تھے ۔
ا س موقع پر گورنر نے کہا کہ مستقبل قریب کے چیلنجو ں سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے نوجوانوں کے ذہن کوجد ید علوم سے روشن کیا جائے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک وصوبے کی ترقی کیلئے تعلیمی شعبے کی ترقی کو خاص اہمیت دیتی ہے ۔ ہمیں اپنے تعلیمی اداروں کو جدید تقا ضوں سے ہم اہنگ کرنے کیلئے قو اعد و ضو ابط پر عملد رآمد اور معیار کی بر قر اری کو یقینی بنانا ہوگا ا س مقصد کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن قابل قدر کام کررہا ہے اور یونیورسٹیوں اور تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں کو کمیشن کے اصو لوںاور ضا بطوں کی پیر وی کرنی چائیے ۔ وائس چانسلر ز اجلا س میں یو نیورسٹیوں کے تدریسی امور ایم فل اور پی ایچ ٖڈی ڈگریوں کے اصولوں کی شر ائط اور تعلیمی معیار بھی زیر غور آئیے ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.