سردار نسیم کی زیر قیادت مریم نواز کی گرفتاری کیخلاف راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 9 اگست 2019 21:01

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی گرفتاری کے خلاف راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جمعہ کومسلم لیگ (ن) میٹروپولیٹن راولپنڈی کے صدر و سابق میئر سردار نسیم کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب،سینیٹر سعدیہ عباسی،ارکان قومی اسمبلی بیگم طاہرہ اورنگزیب،بیگم سیما جیلانی،زیب النساء اعوان،مسلم لیگ پنجاب کے نائب صدر راجہ عتیق سرور،سابق ارکان اسمبلی و پارٹی ٹکٹ ہولڈرزملک ابرار،ملک شکیل اعوان،حاجی پرویز خان،سجاد خان،اسامہ تنویر چوہدری،بیگم تحسین فواد،راجہ ارشد،مرزا منصور بیگ،لبنیٰ ریحان پیرزادہ،آزاد کشمیر اسمبلی کے وزیر احمد رضا قادری،چکلالہ کینٹ بورڈ کے وائس پریذیڈنٹ راجہ عرفان امتیاز،ایم ایس ایف پنجاب کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مقبول احمد خان،راجہ حبیب،ملک زبیر،یٰسین خان،شیخ ارشد،ڈاکٹر شفقت محمود،راجہ مقصودسمیت سابق یوسی چیئرمینوں،وائس چیئرمینوں،کونسلروں، مسلم لیگی عہدیداروں اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی،(ن )لیگی کارکنوں نے’’ قائد ہمارا نواز شریف،،۔

(جاری ہے)

’’وزیراعظم نواز شریف،،۔’’کشمیر بنے گا پاکستان،،۔’’مریم نواز،شاہد خاقان عباسی،حمزہ شہباز،رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق کو رہا کرو،،۔’’گو نیازی گو،،۔ ’’ مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے، کشمیر کا سودا ، نا منظورکے نعرے لگا ئے۔