رانا ثناء اللہ کے داماد رانا شہریار کو بھی گرفتار کر لیا گیا

جمعہ 9 اگست 2019 21:42

رانا ثناء اللہ کے داماد رانا شہریار کو بھی گرفتار کر لیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کے داماد رانا شہریار کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کی گرفتاری عدالت کے احاطہ میں فیصل آباد ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کے ہاتھوں اس وقت ہوئی جب وہ اپنے سسر رانا ثناء اللہ سے ملاقات کے لئے اینٹی نارکوٹکس کی عدالت میں پہنچے۔

(جاری ہے)

ان کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس حکام نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رانا شہریار کی گرفتاری فیصل آباد کے ایک رہائشی آفتاب بٹ کے قتل کے مقدمے میں عمل میں آئی ہے۔ جو رانا شہر یار کے خلاف فیصل آباد کے مقامی تھانے میں درج ہے جبکہ (ن) لیگی حلقوں کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کو مریم نواز کی فیصل آباد ریلی کے باعث گرفتار کیا گیا ہے۔ رانا شہر یار کے خلاف فیصل آباد کے چھ تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ جنہیں پولیس گرفتار کرنے کے بعد فیصل آباد لے گئی ہے۔