اپوزیشن کے بیشتر سیاسی رہنما اس مرتبہ عیدالاضحی جیل میں منائیں گے

جمعہ 9 اگست 2019 22:01

اپوزیشن  کے بیشتر سیاسی رہنما اس مرتبہ عیدالاضحی جیل میں منائیں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2019ء) اپوزیشن جماعتوں کے بیشتر سیاسی رہنما اس مرتبہ عیدالاضحی جیل میں منائیں گے۔

(جاری ہے)

جیلوں میں عیدالاضحی منانے والوں میں دو سابق وزراء اعظم نواز شریف، شاہد خاقان عباسی، سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وفاقی اور صوبائی وزراء خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق، سبطین خان، (ن) لیگی پارٹی رہنما مریم نواز، رکن قومی اسمبلی فریال تالپور، شرجیل میمن، یوسف عباس سمیت بیوروکریٹس احد چیمہ، فواد حسن فواد کے علاوہ دیگر سیاستدان اور کاروباری شخصیات شامل ہیں۔