قاتل شالیمار ٹرانسپورٹ کمپنی کی 50 ناکارہ بسیں قبضہ میں لے لی گئیں

ڈی پی او جھنگ حافظ عطاء الرحمان نے 9 افراد کے قتل کا مقدمہ بھی جنگ شارلیمار ٹرانسپورٹ کے مالکان کے خلاف درج کرا دیا شالیمار ٹرانسپورٹ کا مالک جعلی ڈگری والا شیخ وقاص اور جعلی لائسنس والے ڈرائیور جلد گرفتار کئے جائیں

جمعہ 9 اگست 2019 22:10

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2019ء) جھنگ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شالیمار ٹرانسپورٹ کی 50 سے زائد ناکارہ بسیں قبضہ میں لے کر بند کردی ہیں اور شارلیمار بسوں کے ان ڈرائیوروں کو بھی گرفتار کرلیا ہے جن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں تھے۔ پنجاب میں شالیمار ٹرانسپورٹ قاتل ٹرانسپورٹ کے نام سے مشہور ہے کیونکہ ان کی بسوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ ہیں اور نہ یہ بسیں روڈ پر چلنے کے قاتل ہیں ہر ماہ اسی ٹرانسپورٹ کے حادثات ہوتے ہیں جن میں درجنوں قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔

دو روز قبل جھنگ چنیوٹ روڈ پر شالیمار بس کی بریک فیل ہونے پر رکشہ پر چڑھ دوڑی تھی جس کے نتیجہ میں 9 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے حادثہ پر ڈی پی او جھنگ حافظ عطا ء الرحمان موقع پر بروقت پہنچے انہوں نے متعلقہ بس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا اور ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ قانون پر عملدرآمد کراتے ہوئے شالیمار ٹرانسپورٹ کے مالکان شیخ وقاص ،شیخ ا کرم وغیرہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

اس کے بعد شالیمار کی ناکارہ بسوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا اور ابتدائی کارروائی کے نتیجہ میں پچاس سے زائد ناکارہ بسوں کو قبضہ میں لے کر بند کردیا ہے قانون کے مطابق ہر بس کے مالک کو ہر ماہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے فٹنس سرٹیفیکیٹ لینا ضروری ہے لیکن شالیمار ٹرانسپورٹ کے مالک جعلی ڈگری ہولڈر شیخ وقاص طاقت کے نشہ میں مغرور ہوکر آج تک کسی ایک بس کا بھی سرٹیفکیٹ نہیں لیا حالانکہ سپریم کورٹ نے واضح طور پر ملک بھر کے ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو ہدایت کی تھی کہ سرٹیفکیٹ نہ حاصل کرنے والی بسوں کو سڑک پر آنے کی اجازت نہ دی جائے۔ قانون پر عملدرآمد کراتے ہوئے شالیمار ٹرانسپورٹ کی پچاس سے زائد بسیں اور لائسنس کے بغیر ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا ہے۔