ؑکوئٹہ، سانحہ 8اگست پر جسٹس قاضی فائز عیسی کمیشن کی رپورٹ شائع کی جائے،علی احمد لانگو

جمعہ 9 اگست 2019 23:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2019ء) آل پارٹیز بلوچستان کے زیر اہتمام شہدا 8 اگست کے برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس میں نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو نے قرارداد منظوری کے لئے پیش کئے جن کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا آج کا تعزیتی ریفرنس شہدائے 8 اگست سول ہسپتال کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہے 8اگست 2016 کوئٹہ شہدا کے بارے میں جسٹس قاضی فائز عیسء کمیشن کی رپورٹ شائع کی جائے اور اس پر فوری عمل درآمد کیا جائے آج کا تعزیتی ریفرنس مطالبہ کرتا ہے کہ شہدائے 8 اگست کو قومی ہیروز کے خطاب سے نوازیا جائے آج کا تعزیتی ریفرنس مطالبہ کرتا ہے کہ 8 اگست کو ملک کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر مختص کیا جائے آج کا تعزیتی ریفرنس پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما مریم نواز کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہے آج کا تعزیتی ریفرنس معزز جسٹس قاضی فائز عیسء کے خلاف ریفرنس کی مذمت کرتا ہے اور واپس لینے کا مطالبہ کرتا ہے آج کا تعزیتی ریفرنس حکومت کی طرف سے احتساب کے نام سیاسی انتقام کی شدید مذمت کرتا ہے آج کا تعزیتی ریفرنس میڈیا کی آزادی پر قدغن لگانے کی مذمت کرتا ہے آج کا تعزیتی ریفرنس نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینٹر میر حاصل خان بزنجو کے خلاف مقدمات کو واپس لینے کا مطالبہ اور ان کے خلاف پروپیگنڈہ مہم کی مذمت کرتا ہے آج کا تعزیتی ریفرنس سینٹ انتخابات میں دھاندلی کی مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو پارلیمنٹ کے تقدس کے خلاف قرار دیتا ہے ۔