Live Updates

ملک میں بیشتر مسائل کی بڑی وجہ آبادی میں بے تحاشا اضافہ ہے، سیدہ فرح اعظمیٰ

جمعہ 9 اگست 2019 23:41

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی سیدہ فرح اعظمیٰ نے کہا ہے کہ ملک میں بیشتر مسائل کی بڑی اور بنیادی وجہ آبادی میں بے تحاشا اضافہ ہے ، بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلہ میں محکمہ بہبود آبادی کے افسران اور سٹاف کی اہم ذمہ داری ہے کہ وہ صحت مند اور خوشحال زندگی بسر کرنے کے سلسلہ میں عوام الناس کو چھوٹے کنبہ رکھنے کی ترغیب دیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے آج محکمہ بہبود آبادی سیالکوٹ کے ضلعی آفس کے دورہ کے دوران کہی ۔ ڈی او پاپولیشن ویلفیئر سیالکوٹ ندیم چٹھہ، ڈاکٹر فرح ناز کے علاوہ دیگر افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔ محکمہ بہبود آبادی سیالکوٹ کے افسران نے ضلع سیالکوٹ میں محکمہ کی جانب سے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات بارے رکن صوبائی اسمبلی کو آگاہ کیا۔ ایم پی اے نے کہاکہ عوام الناس بالخصوص زچہ بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے پیدائش میں مناسب وقفہ کو یقینی بنانے کیلئے شعور اجاگر کریں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات