موجودہ دور آرٹیفشل انٹیلی جنس نینو ٹیکنا لوجی اور نت نئی سائنسی ایجا دات کا دور ہے ،امان اللہ خان یاسین زئی

جس کا واضح پیغام ہے کوئی بھی قوم جدید اور معیاری تعلیم حاصل کئے بغیر ترقی کی منا زل طے نہیں کرسکتی ہے ، گورنر بلوچستان

جمعہ 9 اگست 2019 23:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2019ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہاکہ موجودہ دور آرٹیفشل انٹیلی جنس نینو ٹیکنا لوجی اور نت نئی سائنسی ایجا دات کا دور ہے جس کا واضح پیغام ہے کہ کوئی بھی قوم جدید اور معیاری تعلیم حاصل کئے بغیر ترقی کی منا زل طے نہیں کرسکتی ہے ۔انہوںنے بلوچستان کی تمام سر کاری یونیو رسٹیوں کے وائس چانسلر ز صا حبان پر زور دیاکہ وہ صوبے میںاعلیٰ تعلیم کے فروغ ،تعلیمی مسائل کو سلجھانے ،تعلیمی معیارکوبلند کرنے اور کو الٹی ایجوکیشن تک رسا ئی کو بڑھانے میں بھر پورکردار ادار کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں تمام وائس چانسلر ز صاحبان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ ،تحقیق کے شعبوں کو مذید مستحکم کرنے اداروں کو جدید مارکیٹ سے مر بو ط کرنے دیگر اضلاع میںسب کیمپسز کے قیام اور آئندہ کے لا ئحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں بلوچستان یونیو رسٹی کے وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال، سردار بہادر خان وویمن یونیو رسٹی کی وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر رخسانہ جبین ،تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرزق بلوچ خضدار انجینئر نگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان کاکڑ ، لسبیلہ یونیو رسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر دوست بلوچ ،یونیورسٹی آف لو رالائی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مقصود احمد ،بولان میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نقیب اللہ خان اچکزئی ،اور بیوٹمز یونیورسٹیوں کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر فیصل کاکڑ موجود تھے ۔

ا س موقع پر گورنر نے کہا کہ مستقبل قریب کے چیلنجو ں سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے نوجوانوں کے ذہن کوجد ید علوم سے روشن کیا جائے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک وصوبے کی ترقی کیلئے تعلیمی شعبے کی ترقی کو خاص اہمیت دیتی ہے ۔ ہمیں اپنے تعلیمی اداروں کو جدید تقا ضوں سے ہم اہنگ کرنے کیلئے قو اعد و ضو ابط پر عملد رآمد اور معیار کی بر قر اری کو یقینی بنانا ہوگا ا س مقصد کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن قابل قدر کام کررہا ہے اور یونیورسٹیوں اور تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں کو کمیشن کے اصو لوںاور ضا بطوں کی پیر وی کرنی چائیے ۔ وائس چانسلر ز اجلا س میں یو نیورسٹیوں کے تدریسی امور ایم فل اور پی ایچ ٖڈی ڈگریوں کے اصولوں کی شر ائط اور تعلیمی معیار بھی زیر غور آئیے ۔