چرنوبل کے گردونواح سے غلہ اور پانی لے کر سائنسدانوں نے ”ایٹمی ووڈکا“ تیار لی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 9 اگست 2019 23:54

چرنوبل کے گردونواح سے غلہ اور پانی لے کر سائنسدانوں نے ”ایٹمی  ووڈکا“ ..

سائنسدانوں کی ایک عالمی ٹیم، جو چرنوبل کے متروک اور تباہ شدہ ایٹمی پاور پلانٹ  کے بیرونی علاقوں کا  مطالعہ کر رہی ہے ، نے ایسی شراب متعارف کرائی ہے جو چرنوبل کے   بیرونی علاقے کے غلے اور پانی سے بنائی گئی ہے۔
1986 میں چرنوبل کے ایٹمی پلانٹ کی تباہی کے بعد اس علاقے سے سامنے آنے والی یہ پہلی پراڈکٹ ہے، جسے اٹامک یا Atomik کا نام دیا گیا ہے۔

اس شراب کو بنانے کے لیے جو دانے استعمال ہوئے ہیں،وہ اسی علاقے کے ایک فارم میں اگائے گئے تھے۔
تجزیے سے پتا چلا ہے کہ ان دانوں میں کسی حد تک ریڈیو ایکٹو عناصر تھے۔ عمل کشید کے دوران  اس میں سے خطرناک چیزیں نکال دی گئیں۔ اب اس میں اتنے ہی ریڈیو ایکٹیو مرکبات تھے، جو دوسری شراب میں  ہوتےہیں۔
یونیورسٹی آف پورٹسماؤتھ کے پروفیسر جم سمتھ نے بتایا کہ اس ووڈکا میں اتنے ہی ریڈیو ایکٹیو عناصر ہیں، جتنے دوسری شراب  میں ہوتےہیں۔

(جاری ہے)


اٹامک ووڈکا کو  محققین کی ایک ٹیم،جن میں پروفیسر سمتھ بھی شامل تھے، نے تیار کیا گیاہے۔ وہ دیکھنا چاہتے تھے کہ چرنوبل کی زمین 1986 کی تباہی کے بعد کس حد تک بحال ہوئی ہے۔
پروفیسر سمتھ نے بتایا کہ یوکرین میں ہزاروں لوگ آج بھی اس علاقے میں رہتے ہیں،جہاں زمین کا زرعی استعمال اور مالی سرمایہ کاری منع ہے۔اس اٹامک ووڈکا سے حاصل ہونے والی رقم سے اس علاقے کے رہنے والے لوگوں کی کافی مدد ہوگی۔
یوکرین میں حکام نے اٹامک ووڈکا کی تیاری کا خیر مقدم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :