اسلام آباد ، مری اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ اگست 11:54

اسلام آباد ، مری اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 اگست 2019ء) : اسلام آباد ، مری اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، مری ، سوات، مالاکنڈ، مردان ، ایبٹ آباد اور صوابی میں محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کُھلی جگہ پر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 70 کلو میٹر تھی۔ زلزلے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع بھی موصول نہیں ہوئی۔