انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں کمی

ہفتہ اگست 12:27

انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں کمی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2019ء) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکا چین تجارتی کشیدگی میں عنقریب کمی نہ ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ایکسچینج میں روئی کے وقفے کے بعد دسمبر کے لیے سودے 0.38 سینٹ (0.64 فیصد) کم ہوکر 59.20 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔ایکسچینج میں روئی کی کل 13343 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 13086 گانٹھیں کم ہیں۔

متعلقہ عنوان :