امریکا میں سونے کے نرخوں میں کمی،یورپ و ایشیا میں اضافہ

ہفتہ 10 اگست 2019 12:27

امریکا میں سونے کے نرخوں میں کمی،یورپ و ایشیا میں اضافہ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2019ء) امریکا میں سونے کے نرخوں میں کمی اور یورپ و ایشیا میں اضافہ ہوا جس کی بڑی وجہ چین امریکا تجارتی کشیدگی ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1498.97 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1508.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1503.69 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1515.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1502.57 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1514.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :