چین کی سویابین کی درآمد میں جولائی کے دوران 8 فیصد اضافہ

ہفتہ 10 اگست 2019 13:38

چین کی سویابین کی درآمد میں جولائی کے دوران 8 فیصد اضافہ
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2019ء) چین کی سویابین کی درآمد میں جولائی کے دوران 8 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ اس کی کرشنگ میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ کسٹم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جولائی کے دوران 8.64 ملین ٹن سویابین درآمد کی گئی جو 2018 ء کے اسی ماہ کی درآمد 8 ملین ٹن کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔جون کے دوران 6.51 ملین ٹن سویابین درآمد کی گئی تھی۔انھوں نے بتایا کہ درآمد میں اضافے کے اہم وجہ سویابین کی وقت سے پہلے اور زیادہ کرشنگ ہے۔

متعلقہ عنوان :