تھر کی ہندو لڑکیا ں دیوی میگھواڑ اور جمنا بھیل چین میں فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی

گوتھیا یوتھ فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز14اگست سے چین کے صوبے چنگ ڈائو میں ہوگا ،ٹورنامنٹ کا اختتام 17اگست کو ہوگا

ہفتہ 10 اگست 2019 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2019ء) پاکستان کے غذائی قلت کے شکار صحرائے تھر کی دو ہندو لڑکیا ں دیوی میگھواڑ اور جمنا بھیل چین میں منعقدہ نوجوانوں کے فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔تفصیلات کے مطابق کمسن لڑکیا ں ملک میں فٹبال کے فروغ کے سلسلے میں عملی طور پر کوشاں ہیں اور چین میں منعقدہ یوتھ فٹبال ورلڈکپ میں بھرپور صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کو تیار ہیں۔

سماجی تنظیم نے حال ہی میںان دونوں لڑکیوں کو کراچی میں دس روزہ تربیتی کیمپ میں حصہ دلوایا جہاں انہوںنے پریکٹس میچ بھی کھیلے۔ جمنا بھیل دفاعی کھلاڑی جبکہ دیوی میگھواڑ گول کیپر ہیں۔گوتھیا یوتھ فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز14اگست سیچین کے صوبے چنگ ڈائو میں ہوگا اس ٹورنامنٹ کا اختتام 17اگست کو ہوگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سالانہ ٹورنامنٹ کا انعقاد پیشہ ورانہ فٹبال کلب بی۔

کے ہیکن 1975 سے سوڈان کے شہر گوتھن برگ میں کرتا آیا اور اس میں ہر سال 80 ممالک کی 1700 سے زائد ٹیمیں حصہ لیتی ہیں اور 1100 فٹبال میدانوں میں 4500 میچ ہوتے ہیں۔گوتھیا یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں اس سال 36ملکوں کی 340 ٹیمیں حصہ لیں گے۔ اس ٹورنامنٹ کا میلہ 42مقامات پر سجے گا۔ٹورنامنٹ کے جنرل سیکرٹری ڈینس اینڈرسن نیبتایا کہ گوتھیا فٹبال ٹورنامنٹ میں ہر قومیت، نسل، جنس اور رنگ کے نوجوان حصہ لیتے ہیں۔