جامعہ کراچی، جشن یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب

ہفتہ 10 اگست 2019 18:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2019ء) جامعہ کراچی کے رجسٹرارپروفیسر ڈاکٹر سلیم شہزاد کے مطابق جامعہ کراچی میں 14 اگست کو جشن یوم آزادی کے سلسلے میںنئی انتظامی عمارت کے سامنے سبزہ زار پر ایک پروقار اور آزادی کے شایان شان تقریب کا آغاز صبح سات بجکر45 منٹ پر ہوگا۔

(جاری ہے)

7 بجکر 50 منٹ پر تلاوت قرآن کریم ،7 بجکر 59 منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی جبکہ8:00 بجے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی پر چم کشائی کرینگے اور قومی ترانہ پڑھا جائے گا۔

8 بجکر05 منٹ پر ہدیہ نعت پیش کیا جائے گا۔اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود عراقی اساتذہ،طلبہ اور ملازمین سے خطاب کرینگے ۔آخر میں وطن عزیز کی سلامتی ،سربلندی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی۔جامعہ کراچی کے پوائنٹس بھی 14 اگست کو ٹرانسپورٹ آفس کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق چلیں گے۔

متعلقہ عنوان :