ڈپٹی کمشنر میرپور کی زیر صدارت اجلاس، 14اگست کو یوم یکجہتی کشمیر ،15 اگست بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے انتظامات کا جائزہ لیا

ہفتہ 10 اگست 2019 18:07

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر سردار عدنان خورشید کی زیر صدارت 14اگست یو م آزادی پاکستان کو یوم یکجہتی کشمیر اور15 اگست بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے کے سلسلہ میں اجلا س منعقد کیا گیا ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے تما م سیا سی، سماجی مذہبی جماعتوں کے راہنمائوں ، میڈیا نما ئند گا ن ، انجمن تاجران ،سکولوں اور کالجو ں سربراہان ، چیمبر آف کامراس انڈ سٹریز وکلاء نے شرکت کی ۔

اجلاس میں 14اگست یو م آزادی پاکستان کے حوالے سے تما م محکمہ جات کو اپنی اپنی ذمہ دارایاں سونپ دی ہیں ۔انھوں نے تما م افراد کو یو م یکجہتی کشمیر میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لینے کی تا کیدکی تاکہ ہم دنیا بھر کو کشمیر ی عوام کے ساتھ ہویکجہتی کا پیغام دے سکیں یو م یکجہتی کشمیر کے مو قع پر دن 12بجے قا ئد اعظم چوک سے ریلی نکا لی جا ئے گی اور چو ک شہیداںمیں بڑا جلسہ منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

۴۱اگست جشن آزادی پا کستان کو کشمیر یو ں کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کے طور پر منا یاجا ئے گا ۔ اور 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا ۔اور 15 اگست دن 11 بجے چوک شہیداں سے ریلی نکالی جائے گی اور جلسہ منعقدہ ہو گا ۔ ڈپٹی کمشنرنے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس قومی کاز میں شامل ہوں اور 14 اگست اپنے گھر وں پلازوں اور دکانوں پر پاکستانی اور کشمیر کے جھنڈے لہرئیں۔

متعلقہ عنوان :