راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا فنانس بل کی شق108میں چھوٹ کا مطالبہ

ہفتہ 10 اگست 2019 18:13

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا فنانس بل کی شق108میں چھوٹ کا مطالبہ
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2019ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر محمد بدر ہارون نے ایف بی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ فنانس بل کی شق 108بی میں رعایت دے کر تیس ستمبر تک چھوٹ دی جائے۔

(جاری ہے)

چیمبر میں پینٹ ایسو سی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیڈول تھری میں آنے والے آئٹمز خاص طور پر پینٹ مینو فیکچررز کو موقع دیا جائے تاکہ ڈسٹری بیوٹرز، ڈیلرز اور ریٹیلرز کو سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن کے لیے آمادہ کیا جا سکے اور وہ 2018کے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروا کرفعال ٹیکس دہندہ فہرست( ATL) میں شامل ہو سکیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ہم ان کو بطور نان فائلر اور بغیر سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر کے نقصانات سے بھی آگاہی دے سکیں۔ محمد بدر ہارون نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ معیشت کو دستاویزی شکل دینے کے لیے حکومت تاجروں کو مہلت دے گی۔

متعلقہ عنوان :