Live Updates

زرعی ہیلپ لائن عید تعطیلات کے دوران بند رہے گی

ہفتہ 10 اگست 2019 18:13

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2019ء) محکمہ زراعت پنجاب کی زرعی ہیلپ لائن عید تعطیلات کے دوران اتوار 11اگست سے جمعرات 15اگست تک بند رہے گی جبکہ جمعہ 16اگست سے زرعی ہیلپ لائن دوبارہ معمول کے مطابق کام شروع کر دے گی ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ پنجاب زرعی ہیلپ لائن عید تعطیلات کے سلسلہ میں پانچ یوم بند رہے گی ۔عید تعطیلات کے بعد جمعہ 16اگست سے زرعی ہیلپ لائن کے اوقات کارصبح 08:00بجے تا شام 08:00بجے ہوں گے۔کاشتکار ان اوقات میں اپنے مسائل کے حل اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے بارے میں رہنمائی حاصل کرنے کے لیے 0800-15000 اور0800-29000پر کال کر سکتے ہیں ۔

Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :