Live Updates

ملک سے سامراجی نظام کو ختم کرنا وزیراعظم عمران خان کی فتح ہے،

سامراجی نظام کے بیانیے کو بھی شکست دینگے ،فردوس عاشق اعوان جب قیادت کرپٹ ہو تو گھر گھر میں ڈاکو ہی پیدا ہوں گے،پاکستان کسی کی خواہشات کے مطابق نہیں ایک نظام کے تحت چلے گا،14اگست کو قومی پرچم کیساتھ کشمیر کا جھنڈا بھی لہرایا جائیگا، معاون خصوصی کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 10 اگست 2019 18:20

ملک سے سامراجی نظام کو ختم کرنا وزیراعظم عمران خان کی فتح ہے،
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک سے سامراجی نظام کو ختم کرنا وزیراعظم عمران خان کی فتح ہے،سامراجی نظام کے بیانیے کو بھی شکست دینگے ، جب قیادت کرپٹ ہو تو گھر گھر میں ڈاکو ہی پیدا ہوں گے،پاکستان کسی کی خواہشات کے مطابق نہیں ایک نظام کے تحت چلے گا،14اگست کو قومی پرچم کیساتھ کشمیر کا جھنڈا بھی لہرایا جائیگا۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ملک سے سامراجی نظام کو ختم کرنا وزیراعظم عمران خان کی فتح ہے۔ انہوںنے کہاکہ سامراجی نظام کے بیانیے کو بھی شکست دیں گے۔انہوںنے کہاکہ حق کے راستے پر چلنے والوں کو اللہ جرات اور طاقت دیتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بزدل انسان کے دل میں چور ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نظریات اور ایمان کی طاقت سے پاکستان کو بدلیں گے۔

انہوںنے کہاکہ گزشتہ 10سال میں پنجاب کا بجٹ خسارے میں چلا گیا۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ سال پنجاب کا بجٹ ریکارڈ خسارے میں گیاانہوںنے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت کو خسارے پر مشتمل بجٹ وراثت میں ملا۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے خسارے سے نکلنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے۔انہوںنے کہاکہ صوبے کی بہتری کیلئے ترجیحات بدل کر نئے اقدامات کیے گئے۔انہوںنے کہاکہ سیالکوٹ کے عوام نے ثابت کیا کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت ایئرپورٹ بنا کر چلا سکتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ قیام پاکستان کا سفر 70سال اور وزیراعظم عمران خان کا استحکام پاکستان کا سفر ایک سال کا ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان معاشی چیلنجز پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہیں۔معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم نے کفایت شعاری سے قوم کے کروڑوں روپے بچائے۔انہوںنے کہاکہ جب قیادت کرپٹ ہو تو گھر گھر میں ڈاکو ہی پیدا ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی ایمانداری کا ثبوت ملک کی اعلیٰ عدلیہ دے چکی ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کسی کی خواہشات کے مطابق نہیں ایک نظام کے تحت چلے گا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک کو قائد کا پاکستان بنائیں گے۔انہوںنے کہاکہ کاروباری طبقے نے ہمیشہ کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا۔انہوںنے کہاکہ حکومت 14اگست کو یوم یکجہتی کشمیر کے طورپر منائے گی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں 14اگست کو قومی پرچم کیساتھ کشمیر کا جھنڈا بھی لہرایا جائیگا۔

انہوںنے کہاکہ پاکستانی بیرون ملک جا کر کشمیریوں کا مقدمہ عالمی دنیا کے سامنے رکھیں۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر کا ذرائع ابلاغ اور ذرائع مواصلات بند کر دئیے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی پر چینی حکومت کی شکر گزار ہوں ۔انہوںنے کہاکہ چین نے کشمیریوں کے بیانیے کو تسلیم کرتے ہوئے مودی کے اقدامات کو تسلیم نہیں کیا۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان سلامتی کونسل میں کشمیریوں کا مقدمہ لے کر جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ قوم مشکل فیصلے کرنے میں اپنی قیادت کے ساتھ کھڑی ہو۔انہوںنے کہاکہ کشمیر پر حملہ اور ناانصانی پاکستان پر حملے کے مترادف ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے متحد کر انتہا پسند ہندو ذہنت کا راستہ روکنا ہے۔انہوںنے کہاکہ سیالکوٹ گیٹ وے ٹو کشمیر کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ 15اگست ملک بھر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم ملک کو برآمد کنندہ صنعتوں کے طورپر آگے لے جانا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سیالکوٹ اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگا تو پاکستان کھڑا ہو گا۔انہوںنے کہاکہ سیالکوٹ کے صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔انہوںنے کہاکہ سیالکوٹ میں فنی تربیت کا ادارہ قائم کیا جائے گا۔

انہوںنے کہاکہ عثمان ڈار کامیاب نوجوان پروگرام پر کام کر رہے ہیں۔قبل ازیںاپنے ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ دنیا خطے کو پر امن بنانے کیلئے وزیراعظم کی سوچ کے ساتھ کھڑی ہیجس کا واضح ثبوت چین کا پاکستان کی حمایت پر دو ٹوک موقف ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا منتظر ہے ۔

انہوںنے کہاکہ چین دنیا کی ابھرتی ہوئی طاقت ہے، مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں پاکستان کے موقف کی تائید پر سدا بہار دوست کا شکریہ ادا کر تے ہیں۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہاکہ چین نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کر کے ثابت کیا کہ وہ حق اور سچ کے ساتھ ہے۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کی مابین دوستانہ اور قریبی تعلقات کا تقاضا تھا کہ پاکستان اپنے دوست کو مودی کے سیاہ اقدام پر اعتماد میں لے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات