بلاول بھٹو زر داری کا آزاد کشمیر میں تیز بارش کے دوران ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار

طوفانی بارشوں و طغیانی سے متاثرہ علاقوں میں موثر امدادی کاروائیوں کو یقینی بنایا جائے، چیئرمین پیپلز پارٹی

ہفتہ اگست 18:20

بلاول بھٹو زر داری کا آزاد کشمیر میں تیز بارش کے دوران ہلاکتوں پر افسوس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے آزاد کشمیر میں تیز بارش کے دوران ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں و طغیانی سے متاثرہ علاقوں میں موثر امدادی کاروائیوں کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں چیئر مین پیپلز پارٹی نے مختلف حادثات اور وادی جہلم میں سیلابی نالے میں گر کر جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوںنے کہاکہ قیمتی انسانی جانوں ضیاع باعث صدمہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ طوفانی بارشوں و طغیانی سے متاثرہ علاقوں میں موثر امدادی کاروائیوں کو یقینی بنایا جائے۔