وزیراعظم آزاد کشمیر کا کلائوڈ برسٹ کے باعث 6 افراد کی ہلاکت پر اظہارافسوس

ہفتہ 10 اگست 2019 18:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2019ء) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے چناری کے علاقے گہل جبڑا میں کلائوڈ برسٹ سے نالہ میں طغیانی آنے کی وجہ سے 6افراد کے جاں بحق ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کو فوری طورپر امدد اور سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے انتظامیہ سے نالہ میں طغیانی سے ہونے والے نقصان امدادی سرگرمیوں کے حوالہ سے دریافت کیا اور متاثرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کیلئے جامع حکمت عملی بنائی جائے اور عوام الناس کو ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت کی جائے ۔وزیر اعظم نے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے بھی تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :