Live Updates

حکومت نے عید سے پہلے قطر سے بھی قیدی رہا کروا لیے

وزیراعظم کی درخواست پر قطر نے 53 پاکستانی قیدیوں کے رہا کر دیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 10 اگست 2019 20:01

حکومت نے عید سے پہلے قطر سے بھی قیدی رہا کروا لیے
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست2019ء) حکومت نے عید سے پہلے قطر سے بھی قیدی رہا کروا لیے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر قطر نے 53 پاکستانی قیدیوں کے رہا کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکا سے واپسی پر قطر میں مختصر قیام اور امیر قطر سے ملاقات کے دوران پاکستانی قیدیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی اور اب انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔

رہا ہونے والے پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے اوررہائی کے بعد پاکستانی شہریوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ رہائی پانے قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں پاکستانی حکام قیدیوں سے رابطے میں ہیں اور انہیں جلد ہی پاکستان روانہ کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے متحدہ عرب امارات کے امیر نے 700 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا ماراتی امیر نے نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے حمایت کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے 700قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

یہ قیدی مختلف جرائم میں متحدہ عرب امارات کی مختلف جیلوں میں قید تھے اور کچھ قیدی ایسے تھے جو کہ جرمانہ ادا نہیں کر سکتے تھے اس لیے قید تھے، دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 820 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ رہا ہونے والی قیدی سزا پوری کر چکے تھے لیکن جرمہ ادا نہ کر پانے کی وجہ سے جیل میں قید تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظا اور وزیرخارجہ کی خصوصی کوششوں سے دیگر ممالک سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے اقدامات کیے گئے تھے اور اب وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک کے اندر بھی قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 820 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ یہ وہ قیدی تھے جن کی سزا کی مدت پوری ہو چکی تھی مگر وہ جرمانہ ادا کرنے کے قابل نہیں تھے اور جرمانہ ادا نہ کر پانے کی وجہ سے وہ ابھی تک قید تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات