مسلم لیگ (ن) کے ڈیڑھ سو سے زائد کارکنوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج

ہفتہ 10 اگست 2019 21:13

مسلم لیگ (ن) کے ڈیڑھ سو سے زائد کارکنوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2019ء) تھانہ اسلام پورہ پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے آٹھ رہنمائوں سمیت ڈیڑھ سو سے زائد کارکنوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

درج کی جانے والی ایف آئی آر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں اور اراکین پنجاب اسمبلی جن میں وحید گل، عظمیٰ بخاری، صلاح الدین، عامر بٹ سمیت دیگر رہنما شامل ہیں کو نامزد کیا گیا ہے۔ ملزمان پر جمعہ کے روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز سمیت دیگر (ن) لیگی رہنمائوں کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقعہ پر گھیرائو، جلائو اور پتھرائو سمیت کار سرکار میں مداخلت اور پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے کے الزامات عائد ہیں۔